Home sticky post ٹک ٹاک کے ڈیٹا تک غیر قانونی رسائی، چین کا سخت ردعمل

ٹک ٹاک کے ڈیٹا تک غیر قانونی رسائی، چین کا سخت ردعمل

Share
Share

بیجنگ:چین نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ وہ کسی بھی کمپنی سے غیر قانونی طور پر ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتا ہے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب یورپی یونین نے مشہور سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر صارفین کا ڈیٹا چین منتقل کرنے اور اسے چینی حکام سے محفوظ رکھنے میں ناکامی پر 530 ملین یورو (تقریباً 600 ملین ڈالر) کا بھاری جرمانہ عائد کیا۔

یورپی یونین کی جانب سے ٹک ٹاک پر یہ اب تک کا دوسرا سب سے بڑا جرمانہ ہے۔ ٹک ٹاک، جو چینی ٹیکنالوجی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے، نے اس فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ چین نے کبھی کسی کمپنی یا فرد کو ڈیٹا اکٹھا کرنے یا ذخیرہ کرنے کے لیے غیر قانونی طریقہ کار استعمال کرنے کا حکم نہیں دیا، اور نہ ہی ایسا کبھی ہوگا۔

بیان میں یورپی یونین اور آئرلینڈ (جہاں ٹک ٹاک کا یورپی ہیڈکوارٹر واقع ہے) سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ تمام ممالک کی کمپنیوں کو منصفانہ، غیرجانبدار اور امتیاز سے پاک کاروباری ماحول فراہم کریں۔

ٹک ٹاک پہلے ہی قومی سلامتی سے متعلق خدشات کی بنا پر مختلف ممالک میں جانچ پڑتال کا سامنا کر رہا ہے۔ پاکستان، نیپال اور فرانس کے علاقے نیو کیلیڈونیا میں اس پر مختلف اوقات میں پابندیاں لگائی جا چکی ہیں۔

یورپی یونین کا یہ اقدام امریکی دباؤ میں بھی اضافہ کر سکتا ہے، جہاں 2024 میں ایک قانون منظور کیا گیا تھا جس کے تحت بائٹ ڈانس کو امریکا میں ٹک ٹاک کا کنٹرول ختم کرنا ہوگا، ورنہ پابندی عائد کر دی جائے گی۔

Share
Related Articles

جھوٹی معلومات پھیلانے پر متعدد بھارتی یوٹیوب چینلز، ویڈیو لنکس اور ویب سائٹس بلاک

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھارت کے 16 یوٹیوب...

قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی جارحیت پر پاک فوج کو جوابی کارروائی کا مکمل اختیار دیدیا

اسلام آباد:بھارتی جارحیت پر قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو جوابی...

فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کو غیر آئینی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے...

بھارتی جارحیت افسوسناک، دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں،عالمی برادری

عالمی برادری نے بھارتی جارحیت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے زور دیا...