Home تازہ ترین مودی حکومت نے بھارت میں بلاول بھٹو کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کردیا

مودی حکومت نے بھارت میں بلاول بھٹو کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کردیا

Share
Share

کراچی:مودی سرکار نے بھارت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینیئر رہنما سینیٹر شیری رحمٰن نے بلاول بھٹو کے ایکس اکاؤنٹ کی بندش کی شدید مذمت کی اور کہا بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام تو پاکستان پر دھر دیا، مگر سچائی سامنےآنے پر مودی سرکار اب سخت گھبراہٹ کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی اقدامات پاکستانی موقف کو تقویت دے رہےہیں، مودی سرکار سن لو، آوازیں دبانے سے سچ چھپتا نہیں۔

ان کے علاوہ بلاول ہاوَس کے ترجمان سریندر ولاسائی نے بھارت کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایکس اکاوَنٹ کو بلاک کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ثابت ہوا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مودی ڈرتا ہے، ثابت ہوا کہ بھارت غیرجمہوری ملک اور مودی انتہائی بزدل شخص ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پہلگام معاملے پر بیانیے نے مودی کا ہاضمہ خراب کردیا، بھارت کا بلاول بھٹو زرداری کا ایکس اکاوَنٹ معطل کرنا شتر مرغ کا ریت میں سر دبانے کے مترادف ہے۔

ترجمان بلاول نے کہا کہ یہ بلاول بھٹو زرداری ہی تھے جنہوں نے گجرات کے قصائی کو پہلی بار دنیا کے سامنے بے نقاب کیا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، جنگی جنون میں مبتلا مودی کو آئینہ دکھاتے رہیں گے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...