Home تازہ ترین بھارت نے پاکستانی قوم کو للکارا، اسکی غلط فہمی دور کر دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت نے پاکستانی قوم کو للکارا، اسکی غلط فہمی دور کر دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

Share
Share

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستانی قوم کو للکارا لیکن اس کی غلط فہمی کو دور کردیں گے۔

بھارتی حملے کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا جواب کب اور کیسے دینا ہے اس کے لیے وقت اور جگہ کا تعین ہم خود کریں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہمارا دشمن بزدل اور کم ظرف ہے، بھارتی طیاروں کو تب گرایا گیا جب انہوں نے پاکستان پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے تنگ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنایا لیکن قوم کی بھرپور حمایت سے مسلح افواج نے دشمن کو چند لمحوں میں بھرپور جواب دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے بھارت کے 5 طیاروں کو گرایا جن میں 3 رافیل، ایک مگ 29 اور ایک سنحوئی طیارہ شامل ہے جبکہ 7 ڈرونز بھی مار گرائے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارتی حملے کے وقت پاکستانی فضائی حدود میں 57 بین الاقوامی طیارے موجود تھے، بھارت نے کئی ملکوں کے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کو نقصان پہنچایا اور ہائیڈرو پروجیکٹ کو نشانہ بنانا ناقابل قبول اور خطرناک ہے۔

Share
Related Articles

پاک فوج نے بھارت کے 12 ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا...

بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور دفاعی کاروائی کی، سفیر رضوان سعید شیخ

واشنگٹن :امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہاہے...

لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر پولیس نے بھارتی ڈرون مار گرایا

لاہور: بھارت کو ہر محاذ پر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا...