Home sticky post 5 ہنگامی حالات میں نوجوانوں کو سول ڈیفنس کی تربیت دینے کا فیصلہ

ہنگامی حالات میں نوجوانوں کو سول ڈیفنس کی تربیت دینے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے ہنگامی حالات میں نوجوانوں کو امدادی کاموں کی تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی کال پر وفاقی دارالحکومت میں سینکڑوں نوجوان سامنے آگئے جہاں سول ڈیفنس کا بطور رضاکار حصہ بننے والے مرد و خواتین کی تربیت جاری ہے۔

ایچ الیون سائٹ پر200 سے زائد رضاکاروں کو ہنگامی حالات میں فرسٹ ایڈ کی تربیت دی جا رہی ہے، تربیتی سیشن میں اے ڈی سی ایسٹ اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی شریک ہوئے۔

رضاکاروں کو فائیو ریسکیو سمیت دیگر امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی تربیت دی گئی۔

ڈی سی اسلام آبادعرفان نواز میمن نے کہا کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تربیتی مشقیں ہفتہ اور اتوار کو بھی جاری رہیں گی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم سے سعودی وزیر عادل الجبیر کی ملاقات،پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر...

سابق آسٹریلوی کرکٹر کو منشیات کیس میں سزا سنا دی گئی

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹورٹ میک گِل کو کوکین ڈیل میں...

بھارتی رکاوٹوں کے باوجود آئی ایم ایف نے پاکستان کےلئے دوسری قسط کی منظوری دیدی

نیویارک:عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے بھارت کی جانب سے رکاوٹیں...

پی سی بی کا پی ایس ایل کے باقی میچز ملتوی کرنے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پی...