Home sticky post 5 نئے پوپ کی افتتاحی عبادت 18 مئی کو سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہوگی

نئے پوپ کی افتتاحی عبادت 18 مئی کو سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہوگی

Share
Share

ویٹی کن: ویٹیکن نے اعلان کیا ہے کہ نئے منتخب شدہ پوپ لیو چودھویں کی باقاعدہ افتتاحی عبادت (اناؤگریشن ماس) اتوار 18 مئی کو سینٹ پیٹرز اسکوائر میں منعقد کی جائے گی۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے کارڈینل رابرٹ پریوسٹ کو گزشتہ روز 133 کارڈینلز کے اجلاس کے میں نیا پوپ منتخب کیا گیا تھا۔

رابرٹ پریوسٹ نے نیا پوپ بننے کے بعد اپنے لیے لقب پوپ لیو (چودھویں) پسند کیا ہے اور اب انھیں اسی نام سے پکارا جائے گا۔

نئے پوپ بننے کے بعد روایت ہے کہ ایک خصوصی ’’افتتاحی عبادت‘‘ سے ان کے منصب کا باضابطہ آغاز کیا جاتا ہے۔

جس میں دنیا بھر سے اہم شخصیات، مذہبی رہنما اور زائرین شرکت کرتے ہیں۔

ویٹی کن کے مطابق نئے پوپ لیو (چودھویں) کی افتتاحی عبادت 18 مئی کو ویٹی کن کے مرکزی مقام سینٹ پیٹرز میں اسکوائر میں ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نئے پوپ اپنی پہلی عوامی ملاقات بدھ 21 مئی کو منعقد کریں گے، جہاں وہ عالمی برادری سے خطاب کریں گے۔

خیال رہے کہ نئے پوپ لیو (چودھویں) نے آج جمعہ کو ویٹی کن کے مشہور سسٹین چیپل میں عبادت کی قیادت بھی کی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم سے سعودی وزیر عادل الجبیر کی ملاقات،پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر...

سابق آسٹریلوی کرکٹر کو منشیات کیس میں سزا سنا دی گئی

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹورٹ میک گِل کو کوکین ڈیل میں...

بھارتی رکاوٹوں کے باوجود آئی ایم ایف نے پاکستان کےلئے دوسری قسط کی منظوری دیدی

نیویارک:عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے بھارت کی جانب سے رکاوٹیں...