Home sticky post 4 پی سی بی کا پی ایس ایل کے باقی میچز ملتوی کرنے کا اعلان

پی سی بی کا پی ایس ایل کے باقی میچز ملتوی کرنے کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے باقی آٹھ میچز ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے یہ فیصلہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی بگڑتی صورتحال، 78 بھارتی ڈرونز کی در اندازی اور بھارت کی جانب سے داغے گئے میزائل کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے ایونٹ کے باقی میچ میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ جنہوں بھارت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کو مدِ نظر رکھا ہے۔

پی سی بی اور اس کے کھلاڑی بھارت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں اور قوم کا دفاع کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پی سی بی ایونٹ کو اب تک کامیابی کے ساتھ منعقد کرانے پر اپنے شراکت داروں، فرینچائزز، ایونٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑی، براڈ کاسٹرز، اسپانسر اور منتظمین کی کوششوں کا اعتراف کرتا ہے۔

تاہم، ملک کو دشمن کی جانب سے درپیش سنگین خطرات کے پیشِ نظر ملک کو یکجا کرنے والی کھیل کو باعزت طریقے سے روکنا ہوگا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم سے سعودی وزیر عادل الجبیر کی ملاقات،پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر...

سابق آسٹریلوی کرکٹر کو منشیات کیس میں سزا سنا دی گئی

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹورٹ میک گِل کو کوکین ڈیل میں...

بھارتی رکاوٹوں کے باوجود آئی ایم ایف نے پاکستان کےلئے دوسری قسط کی منظوری دیدی

نیویارک:عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے بھارت کی جانب سے رکاوٹیں...

نئے پوپ کی افتتاحی عبادت 18 مئی کو سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہوگی

ویٹی کن: ویٹیکن نے اعلان کیا ہے کہ نئے منتخب شدہ پوپ...