Home sticky post 5 بھارتی فوج نے پاکستان کے حملے اور اس سے تباہی کا اعتراف کرلیا

بھارتی فوج نے پاکستان کے حملے اور اس سے تباہی کا اعتراف کرلیا

Share
Share

پاکستان کی جوابی کارروائی پر بھارتی فوج کا بڑا بیان سامنے آگیا، بھارتی فوج نے پاکستان کے حملے اور اس سے تباہی کا اعتراف کرلیا۔

بھارتی فوج کے مطابق پاکستان نے 26 مقامات پر فضائی دراندازیاں کرنے کی کوشش کی۔

بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پنجاب میں فضائی اڈے کو نشانہ بنانے کیلیے تیز رفتار میزائل کا استعمال کیا۔

اعترافی بیان میں بھارتی فوج نے کہا کہ بھارتی فوجی اڈوں پر ساز و سامان اور عملے کو نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمارے بیسز پر حملہ کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کردی اور آپریشن بنیان المرصوص شروع کردیا۔

بھارت میں ایئر بیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج، پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ، سپلائی ڈپو ’اڑی‘، سپلائی بھارتی بریگیڈ کوارٹر جی ٹاپ و دیگر تباہ کر دیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ کردی، اس علاوہ پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان نے سرسہ ایئر فیلڈ کو تباہ کردیا، سرسہ ایئر فیلڈ کی تباہی کی کنفرمیشن انڈین میڈیا نے خود کردی۔

بھارتی میڈیا نے پٹھان کوٹ، پونچھ اور جموں ایئر بیسز پر پاکستانی حملوں کا اعتراف کرلیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے سپلائی ڈپو ’اڑی‘ کو بھی تباہ کردیا گیا۔

Share
Related Articles

پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس ہیک، اہم ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کیلئے پیش

بھارتی جارحیت کے جواب میں جہاں پاکستانی فورسز دشمن کو منہ توڑ...

پاکستان کے ڈرونز دن کے اجالے میں نئی دہلی میں نچلی پروازیں، بھارتی سکیورٹی فورسز کے ہوش اڑ گئے

راولپنڈی: پاکستان کے ڈرونز دن کے اجالے میں بھارت کے دارالحکومت دہلی...

پاک فوج نے کاری وار کر کے صرف 5 گھنٹوں میں بھارت کا جنگی غرور دفن کردیا

اسلام آباد:پاک فوج نے کاری وار کر کے صرف 5 گھنٹوں میں...