Home #ٹرینڈ وزیرِاعظم شہباز شریف کا آج یومِ تشکر منانے کا اعلان

وزیرِاعظم شہباز شریف کا آج یومِ تشکر منانے کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنيان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔

شہباز شریف نے گزشتہ روز قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ افواجِ پاکستان نے چند ہی گھنٹوں میں بھارت کی توپوں کو ایسا خاموش کیا کہ تاریخ یاد رکھے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کے لیے مخلصانہ کردار ادا کیا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ، قطر، برطانیہ اور دیگر دوست ممالک نے بھی جنگ بندی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ کامل یقین ہے کہ جموں و کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کے لیے پُرامن مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے گا۔

Share
Related Articles

پاکستان نے امریکا سے کوئی درخواست نہیں کی بلکہ سیز فائر بھارت کی خواہش تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی:پاکستان کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ سیز فائر کی خواہش...

کوئی بھارتی پائلٹ پاکستان کی حراست میں نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش سے موسم خوشگوار

اسلام آباد: راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش سے موسم خوشگوار ہو...