Home تازہ ترین اقوام متحدہ کا پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم

اقوام متحدہ کا پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم

Share
Share

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں پائیدار امن کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔

انتونیو گوٹریس نے کہا کہ “امید ہے کہ جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے گی اور جنوبی ایشیا میں استحکام کا باعث بنے گی۔”

عالمی ردعمل کے تسلسل میں سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے رابطہ کیا، جس میں اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہا۔

اسی دوران متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے بھی وزیر خارجہ پاکستان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کی امید کا اظہار کیا۔

ایران کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا کہ “یہ موقع دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے اور خطے میں پائیدار امن کے فروغ کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔

جرمنی اور برطانیہ نے بھی جنگ بندی کا خیر مقدم کیا اور واضح کیا کہ صرف بات چیت ہی خطے میں پائیدار امن کی کنجی ہے۔

Share
Related Articles

حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز کی نجکاری کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹور کی نجکاری کا اعلان کرتے ہوئے...

پاک بھارت جنگ بندی،دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل

پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن (ڈی جی ایم او) اور بھارتی...

مسئلہ کشمیر کو فرنٹ پر لانے کا یہ آئیڈیل وقت ہے، مشعال ملک

اسلام آباد:کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا...

پاکستان نے امریکا سے کوئی درخواست نہیں کی بلکہ سیز فائر بھارت کی خواہش تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی:پاکستان کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ سیز فائر کی خواہش...