Home #ٹرینڈ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسری بار ہاٹ لائن پر رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسری بار ہاٹ لائن پر رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹرز جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن کے ذریعے رابطہ ہوا ہے، یہ دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کے بعد تیسرا رابطہ ہے۔
یہ سیزفائر امریکا اور دیگر دوستانہ ممالک کی کوششوں سے ممکن ہوا تھا، دونوں ڈی جی ایم اوز نے زمینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اگرچہ اس رابطے کی تفصیلات کسی بھی جانب سے منظرعام پر نہیں آئیں۔
میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے گیاگیاہے دونوں ممالک نے سیزفائر برقرار رکھنے اور سابقہ رابطے (جو پیر کو ہوا تھا) میں طے شدہ ’سٹیٹس کو‘ کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری اور ترجمان شفقت علی خان اس حوالے سے آج میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔

Share
Related Articles

پاک فضائیہ نے جس طرح 3 رافیل کو نشانہ بنایا اُسے مودی اور دنیا قیامت تک یاد رکھے گی،شہباز شریف

کامرہ:وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جارحیت کے خلاف شان دار فتح...

غیر ملکی کھلاڑیوں کے خدشات، آئی پی ایل انتظامیہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے بھارت میں عدم تحفظ کے خدشات...

پاکستان کی تمام جوہری تنصیبات مکمل محفوظ ہیں، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی تصدیق

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے پاکستان کی جوہری تنصیب سے تابکاری کے...