Home #ٹرینڈ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی میں لیا جانا چاہئے،بھارتی وزیردفاع کی ہرزہ سرائی

پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی میں لیا جانا چاہئے،بھارتی وزیردفاع کی ہرزہ سرائی

Share
Share

نئی دہلی: بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی میں لیا جانا چاہئے۔
مقبوضہ کشمیر میں بادامی باغ کنٹونمنٹ میں بھارتی فوج سے خطاب میں راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ دنیا سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا پاکستان جیسی غیرذمہ دار قوم کے ہاتھوں میں موجود ایٹمی ہتھیار محفوظ ہیں؟ پوری دنیا نے دیکھا ہے کہ کیسے پاکستان کی جانب سے انڈیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق دھمکیاں دی گئیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے دورہ کشمیر کا مقصد کشمیری عوام اور یہاں تعینات فوجیوں کا شکریہ ادا کرنا ہے، جس طرح کا ردعمل انہوں نے پہلگام حملے کے بعد دیا وہ قابل تحسین ہے۔
اس دورے کے آغاز پر انہیں انڈین فوج کی جانب سے شیل، گولوں اور میزائل کے ٹکڑے بھی دکھائے گئے جو انڈیا کے مطابق مبینہ طور پر پاکستان کی جانب سے فائر کیے گئے تھے۔
انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی اور دہشت گردوں کے پاکستان میں موجود ٹھکانوں سے متعلق انہی الزامات کو دہرایا جو انڈیا کئی دنوں سے عائد کرتا چلا آیا ہے اور جنہیں پاکستان بارہا مسترد کر چکا ہے۔

Share
Related Articles

پاک فضائیہ نے جس طرح 3 رافیل کو نشانہ بنایا اُسے مودی اور دنیا قیامت تک یاد رکھے گی،شہباز شریف

کامرہ:وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جارحیت کے خلاف شان دار فتح...

غیر ملکی کھلاڑیوں کے خدشات، آئی پی ایل انتظامیہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے بھارت میں عدم تحفظ کے خدشات...

پاکستان کی تمام جوہری تنصیبات مکمل محفوظ ہیں، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی تصدیق

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے پاکستان کی جوہری تنصیب سے تابکاری کے...