مظفرآباد:وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ مظفرآباد میں بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والی مسجد سیدنا بلال میں شہید ہونے والے امام مسجد کے گھر پہنچ گئے ۔
مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے شہدا کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔رانا ثنااللہ نے بھارتی حملے کے پہلے شہید 70 سالہ بزرگ محمد یعقوب کے ورثا کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سےایک کروڑ جبکہ زخمی ہونے والی سے بچی کو 10 لاکھ روپے کا چیک دیا ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف کی طرف سے یہاں کے لوگوں کے لیے سلام لایا ہوں جن کے حوصلوں کی وجہ سے پورےپاکستان کے حوصلے بلند رہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت پاک فوج نے بھارت کا غرور و تکبر خاک میں ملا دیا اور اسے عزیمت کا سامنا کرنا پڑا دوبارہ جارحیت کی صورت میں پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائیگا ۔
اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر سیاسی امورنے شہید ہونے والی مسجد کا معائنہ کیا اور انہیں انتظامیہ کی جانب سے برینفگ بھی دی گئی ۔ صدر مسلم لیگ ن لیگ شاہ غلام قادر اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھیں۔