اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی پے پال افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے روم روانہ ہوگئے ۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی پوپ لیو XIV کے حوالے سے رسمی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے روم روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے چیئرمین گیلانی کو نامزد کیا گیا جو 18 مئی کو ویٹیکن میں ہونے والی نئے پاپائی عہد کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
یوسف رضا گیلانی کاکہناہے کہ پاکستان کے بین المذاہب ہم آہنگی، سفارتی تعلقات، اور دنیا کے مذاہب کے درمیان باہمی احترام کو فروغ دینے کے عزم کو واضح کرنا چاہتا ہیں۔ یہ تقریب کیتھولک چرچ کی روحانی قیادت کے اس اہم لمحے کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر کے رہنماوٴں اور معزز شخصیات کو اکٹھا کرے گی۔