Home sticky post 6 یوکرین تنازعہ میں پیش رفت صرف امریکی و روسی صدور کی ملاقات سے ممکن ہے، مارکو روبیو

یوکرین تنازعہ میں پیش رفت صرف امریکی و روسی صدور کی ملاقات سے ممکن ہے، مارکو روبیو

Share
Share

واشنگٹن :امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کاکہناہے کہ یوکرین کے تنازعے پر کوئی واضح پیش رفت اُس وقت ممکن ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن ملاقات کریں گے ۔
العربیہ اردو کے مطابق مارکو روبیو نے ایک بیان میں کہا کہ پیش رفت صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورروسی صدر بالمشافہ ملاقات کریں، صدر ٹرمپ نے اس ملاقات کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم ایک خونی، مہنگی اور تباہ کن جنگ کو ختم کرنا چاہتے ہیں اس لیے ہمیں تھوڑا صبر درکار ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دنیا میں اور بھی کئی سنگین معاملات موجود ہیں ،ہمارے پاس وقت بہت کم ہے، ہمیں دنیا کے دیگر اہم مسائل کی طرف بھی توجہ دینی ہے۔
خیال رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مارکو روبیو نے گزشتہ روز روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے فون پر بات چیت کی اور مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کی۔

Share
Related Articles

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...