Home تازہ ترین وفاقی حکومت کا سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینا دانشمندانہ فیصلہ ہے ،وزیراعظم آزادکشمیر

وفاقی حکومت کا سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینا دانشمندانہ فیصلہ ہے ،وزیراعظم آزادکشمیر

Share
Share

مظفرآباد:وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباددی ہے ۔
اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ وفاقی حکومت کا آپریشن بنیان المرصوص کی اعلیٰ حکمت عملی مرتب کرنے پر سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینا دانشمندانہ فیصلہ ہے ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے معرکہ حق میں کامیابی حاصل کی۔
چوہدری انوارالحق نے کہاکہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی تحریک آزادی کشمیر سے کمٹمنٹ لازوال ہے ،انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے ہندوستان کا غرور خاک میں ملایا ۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے مزیدکہاکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر حقیقی معنوں میں اس ترقی کے مستحق ہیں ، انہوں نے مظفرآباد میں کہا تھاکشمیر پر تین جنگیں لڑی ہیں سات اور لڑیں گے ۔

چوہدری انوارالحق نے کہاکہ فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے متعدد بار جس جرآت مندانہ موقف کا اظہار کیا ماضی میں اس کی نظیر نہیں ملتی ۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...