Home تازہ ترین واٹس ایپ کا نیا فیچر، منفرد پروفائل فوٹوز تیار کرے گا

واٹس ایپ کا نیا فیچر، منفرد پروفائل فوٹوز تیار کرے گا

Share
Share

واشنگٹن : واٹس ایپ میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جو منفرد پروفائل فوٹوز تیار کرے گا۔ یہ فیچر واٹس ایپ کے آئی او ایس بیٹا (BETA) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔یہ فیچر کچھ عرصے پہلے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا ورژن کا حصہ بھی بنایا گیا تھا۔

اس فیچر کے لئے میٹا اے آئی اسسٹنٹ کو استعمال کیا جائے گا جو صارفین کی تحریری ہدایات کے مطابق منفرد پروفائل فوٹو کو تیار کرسکے گا۔روایتی پروفائل فوٹو آپشنز کے برعکس اس فیچر کے لئے کسی موجودہ تصویر کی بھی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ میٹا اے آئی کی جانب سے صارفین کی ہدایات کے مطابق کاسٹیوم پروفائل فوٹوز تیار کی جائیں گی۔

آپ کو اے آئی اسسٹنٹ کو تحریری ہدایات دے کر بتانا ہوگا کہ آپ کس طرح کی پروفائل فوٹو چاہتے ہیں۔اس کے بعد واٹس ایپ کا اے آئی اسسٹنٹ ایسی تصویر تیار کردے گا جو صرف آپ کے لئے ہوگی۔

ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کے لئے متعارف کرایا جا سکتا ہے مگر میٹا کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی پر کافی کام کیا جا رہا ہے تو امید ہے کہ یہ جلد دستیاب ہو سکتا ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان خطے میں سب سیزیادہ پٹرول مہنگا کرنے والا ملک...

اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان پرمشکل میں پھنس گئیں

کراچی :نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ...

ایران ویمن فٹبال ٹیم کا ایرانی افواج کو خراجِ تحسین اور سیلیوٹ

تہران :ایشیا کپ میں ایران کی خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں نے...

ایران سے جنگ کے بعد اوول آفس میں ٹرمپ کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

واشنگٹن :ایران جنگ کے تناظر میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں...