Home sticky post 6 محسن نقوی کی بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت،شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت

محسن نقوی کی بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت،شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں میں سبزی منڈی پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کےدہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے میں شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اورزخمی پولیس اہلکار کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کے پی کے پولیس ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...