Home تازہ ترین سپریم کورٹ نے سزائے موت کی 238 اپیلیں نمٹا دیں

سپریم کورٹ نے سزائے موت کی 238 اپیلیں نمٹا دیں

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے سزائے موت کی 238 اپیلیں نمٹا دیں نمٹائے گئے مقدمات 454 زیر التوا مقدمات کا 52 فیصد سے زائد بنتے ہے۔
اعلامیہ کے مطابق سزائے موت کے مقدمات کیلئے 3 بینچز تشکیل دیئے گئے تھے جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس ملک شہزاد احمد خان شامل تھے، دوسرے بینچ میں جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس علی باقر نجفی شامل تھے، تیسرے بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس عامر فاروق شامل تھے۔

اعلامیہ میں بتایاگیاہے کہ تینوں بینچز کے جج صاحبان نے معمول کے اوقات سے بڑھ کر مقدمات کی سماعت کی، ججز کی محنت کے نتیجے میں 2024 تک دائر ہونے والی سزائے موت کی تمام اپیلیں نمٹا دی گئیں، عدالت عظمیٰ اگلے مرحلے میں عمر قید کے مقدمات کی سماعت کرے گی، ان اپیلوں کو ترجیح دی جائے گی جن میں مجرم دو تہائی سزا کاٹ چکے ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...