Home تازہ ترین بلاول بھٹو سے چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی ملاقات،روبینہ خالدکی پروگرام کی کارکردگی پر بریفنگ

بلاول بھٹو سے چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی ملاقات،روبینہ خالدکی پروگرام کی کارکردگی پر بریفنگ

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے ملاقات کی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک انقلابی منصوبہ ہے جس کے کامیاب ماڈل کو آج پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے۔
زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو چیئرپرسن روبینہ خالد نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
چیئرپرسن روبینہ خالد نے بتایاکہ بینظیر ہنرمند پروگرام کے ذریعے ہم نوجوانوں کے لئے روزگار کے وسیع مواقع فراہم کریں گے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نیوبینکنگ ماڈل کے تحت رقوم کی منتقلی کے عمل کو مزید شفاف بنایا گیا ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے روبینہ خالد سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک انقلابی منصوبہ ہے جس کے کامیاب ماڈل کو آج پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...