Home تازہ ترین آج پوری قوم متحد ،سپہ سالار اور حکومت نے بھارتی بالادستی ختم کردی ،گورنر سندھ

آج پوری قوم متحد ،سپہ سالار اور حکومت نے بھارتی بالادستی ختم کردی ،گورنر سندھ

Share
Share

کراچی :گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ آج پوری قوم متحد ہے ، آج سپہ سالار اور حکومت نے بھارتی بالادستی ختم کردی ہے جس کا معیشت پر اثر ہے ۔
آل پاکستان چیمبرز کے صدور سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کاکہناتھاکہ آج معیشت کو آگے لے جانے کی بات کرتے ہیں لیکن پاکستان کی ہر حکومت تاجروں اور صنعت کاروں سے مانگتی آئی ہے تاجروں نے کبھی مایوس نہیں کیا ۔
کامران ٹیسوری نے کہاکہ آج سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کو اللہ نے عزت دی انہوں نے ایک جنگ بھارت کے خلاف لڑی اور ایک اندرونی انتشار کے خلاف ، آج پوری قوم متحد ہے ، آج سپہ سالار اور حکومت نے بھارتی بالادستی ختم کردی ہے جس کا معیشت پر اثر ہے ۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ آج سیاسی جماعتیں حکومت ایک پیج پر آج سب مل کر میثاق معیشت بناتے ہیں ، ان حکومتی عہدیداروں کے کان کھینچیں جائیں جو اپنی نااہلی تاجروں پر ڈالتے ہیں ۔ تاجر ریڑھ کی ہڈی ہیں ، بنیان المرصوص آپریشن میں پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوئی ۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...