Home تازہ ترین حکومت عالمی بینک کی ترقیاتی سرمایہ کاری کے ثمرات کے حصول کیلئے عملی اقدامات یقینی بنا رہی ہے،وزیراعظم

حکومت عالمی بینک کی ترقیاتی سرمایہ کاری کے ثمرات کے حصول کیلئے عملی اقدامات یقینی بنا رہی ہے،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ کہ حکومت عالمی بینک کی ترقیاتی سرمایہ کاری کے ثمرات کے حصول کیلئے عملی اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عالمی بینک کے وفد نے مینجنگ ڈائیریکٹر آپریشنز اینا بیئرڈہ (ANNA BJERDE) کی قیادت میں ملاقات کی۔وزیرِ اعظم نے وفد کا پاکستان میں خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عالمی بینک نے پاکستان کی ترقی میں بطور ایک اہم شراکت دار کلیدی کردار ادا کیا۔عالمی بینک کی جانب سے کنٹری پارٹرنرشپ، جسکی بدولت پاکستان میں 20 ارب ڈالر سے زائد کی ترقیاتی سرمایہ کاری ہوگی، کیلئے عالمی بینک کے شکر گزار ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عالمی بینک کی ترقیاتی سرمایہ کاری کے ثمرات کے حصول کیلئے عملی اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔2022 میں پاکستان میں سیلاب سے لاکھوں لوگوں کا روزگار اور املاک متاثر ہوئیں عالمی بینک نے 2022 کے سیلاب کے دوران پاکستان میں متاثرین کی مدد کی۔
عالمی بینک کی مینجنگ ڈائریکٹر نے پاکستان کی جانب سے انکی مہمان نوازی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
مینجنگ ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے کہا کہ عالمی بینک پاکستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے حکومت اور ورلڈ بینک گروپ کے مابین تاریخی شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہےپاکستان اور عالمی بینک کے مابین شراکت داری کی مضبوطی اور کنٹری پارٹنرشپ پروگرام کیلئے مؤثر کردار ادا کرنے پر وزیرِ اعظم کے خصوصی شکر گزار ہیں۔
ان کاکہناتھاکہ پاکستان کی معاشی شعبے میں حالیہ کارکرگی اور استحکام مثالی ہےپاکستان نے میکرو اکنامک استحکام کیلئے مثبت اقدامات سے ناممکن کو ممکن کر دکھایاپاکستان اور عالمی بینک کے مابین کنٹری پارٹنر شپ کے مثبت نتائج کیلئے تعاون جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔
مینجنگ ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے کہا کہ وزیرِ اعظم کی قیادت و پاکستانی عوام کی ترقی کیلئے عزم، دیرپا و پائیدار ترقی کیلئے پالیسیوں کے تسلسل بالخصوص سیاسی سطح پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا اور ملکی پائیدار ترقی کیلئے صحیح ترجیحات کا تعین عالمی بینک کیلئے دوسرے ممالک میں پارٹنرشپ فریم ورک کیلئے قابل تقلید مثال بن گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعظم کی شاندار اور مؤثر قیادت کی بدولت کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کو دنیا میں پاکستان ماڈل کا نام منصوب کیا جا رہا ہےپر امید ہیں کہ وزیرِ اعظم کا عملی اقدامات پر زور اس پارٹنرشپ فریم ورک کو کامیابی سے ہمکنار کر ے گا۔
ملاقات میں پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائیریکٹر ناجے بینحسین کے علاوہ وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ، مشیر وزیرِ اعظم ڈاکٹر توقیر شاہ، سینیٹر شیری رحمن، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور متعلقہ اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...