Home تازہ ترین گورنر خیبر پختونخوا سے قائمقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ، باہمی دلچسپی ،دو طرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو

گورنر خیبر پختونخوا سے قائمقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ، باہمی دلچسپی ،دو طرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو

Share
Share

اسلام آباد:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان میں تعینات امریکہ کی قائمقام سفیر نیٹلی بیکر نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے گورنر خیبر پختونخوا سے بلوچستان میں اسکول بس پر دہشتگردانہ حملہ میں معصوم بچوں کی شہادتوں پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔
ملاقات میں خیبر پختونخوا میں تجارتی و بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق امور بھی زیر بحث رہے علاوہ ازیں ملاقات میں خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو تکنیکی و فنی تعلیم میں اسکالرشپس فراہمی اور خیبر پختونخوا کےاسپورٹس میں کمال صلاحیت رکھنے والے نوجوانوں کو امریکہ سمیت عالمی دنیا میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے پر بھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے امریکہ اور خیبر پختونخوا سے تجارتی وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا گیا. گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے امریکی سفیر کو خیبر پختونخوا میں قیمتی معدنی شعبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں دنیا کی بہترین ماربل، گرینائٹ سمیت دیگر معدنی وسائل کی کمال استعداد ہے۔
گورنرکے پی نے کہا صوبہ میں معدنیات،سیاحتی شعبہ سمیت قدرتی وسائل پر عالمی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں.انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا ترقیاتی شراکتدار دوست ملک ہے،خیبر پختونخوا بالخصوص ضم اضلاع کے نوجوانوں کو تکنیکی و فنی تعلیم میں امریکہ اسکالرشپس فراہمی میں دوستانہ کردار ادا کرے۔
گورنر خیبر پختونخوا نےبھارتی جارحیت کو روکنے اور خطہ میں امن کیلئے سیز فائر میں صدر ٹرمپ کے اہم کردار پر انکا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان کیساتھ بہترین تعلقات ہیں، امریکہ دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...