Home تازہ ترین سینیٹ نے 25 مئی کو پاکستان افریقہ فرینڈشپ ڈے کے طور پر منانے سے متعلق متفقہ قراداد منظور کرلی

سینیٹ نے 25 مئی کو پاکستان افریقہ فرینڈشپ ڈے کے طور پر منانے سے متعلق متفقہ قراداد منظور کرلی

Share
Share

اسلام آباد:سینیٹ نے ہر سال 25 مئی کو پاکستان افریقہ فرینڈشپ ڈے کے طور پر منانے سے متعلق متفقہ قراداد منظور کی ہے، چئیرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان افریقی ملکوں کے ساتھ تمام شعبوں میں کثیر الجہتی،پائیدار تزویراتی تعلقات کا فروغ چاہتا ہے۔
سینیٹ اجلاس میں پاکستان افریقہ فرینڈشپ ڈے کے حوالے سے قراداد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایوان میں پیش کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی موقع قرار دیا
ایوان نے قراداد کی متفقہ منظوری دی۔ اس موقع پر چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے عوام مضبوطی دوستی کے ذریعے خوشحال مستقبل کا حصول ممکن بنا سکتے ہیں۔

پاکستان میں تعنیات افریقی ممالک کے سفارتکاروں نے مہمانوں کی گیلری میں بیٹھ کر سینیٹ اجلاس کی کارروائی دیکھی، اپوزیشن کے سینیٹر علی ظفر نے بھی معزز مہمانوں کا خیر مقدم کرتے کہا کہ افریقی ممالک کے دوستی بڑھانے کے لئے پاکستان کی حکومت اور اپوزیشن متفق ہیں۔
اس سے پہلے پاکستان میں تعنیات مختلف افریقی ملکوں کے سفارتکاروں نے چئیرمین سینیٹ سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات بھی کی۔ملاقات میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی موجود تھے ۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور افریقی ممالک میں تجارت، سرمایہ کاری، عوامی اور پارلیمانی رابطوں کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
بعد ازاں چئیرمین سینیٹ نے افریقی سفارتکاروں کے اعزاز میں پارلیمنٹ ہاوس میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور افریقہ درپش چیلنجز کو مواقع میں بدلنے کے لئے پرعزم ہیں۔
اسقبالیہ میں ارکان سینیٹ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی جو اس بات کا مظہر تھا کہ پاکستان اور افریقہ کے درمیان ہر سطح پر رابطوں کو فروغ مل رہا ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...