Home highlight کینیڈین سفارتی وفد کا پاسپورٹس اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ ،ں ڈی جی پاسپورٹس کی خدمات کو سراہا

کینیڈین سفارتی وفد کا پاسپورٹس اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ ،ں ڈی جی پاسپورٹس کی خدمات کو سراہا

Share
Share

اسلام آباد:کینیڈین سفارتی وفد نے پاسپورٹس اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔سفارتی وفد نے پاسپورٹس کی بروقت ترسیل اور بیک لاگ کے خاتمے میں ڈی جی پاسپورٹس کی خدمات کو سراہا ۔ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ نئی پرنٹنگ صلاحیت کے بعد پاسپورٹس کی دنیا بھر میں بروقت فراہمی جاری ہے۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے وفد کا استقبال کیاکینیڈین وفد نے نئے سٹیٹ آف دی آرٹ جدید پروڈکشن یونٹ کا وزٹ کیاسفارتی وفد کو ای پاسپورٹس اور ایم آر پی پاسپورٹس پرنٹرز کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔

ڈی جی پاسپورٹس نے کہا کہ نئی پرنٹنگ صلاحیت کے بعد پاسپورٹس کی دنیا بھر میں بروقت فراہمی جاری ہے، نئے پرنٹرز میں پاسپورٹس میں جدید سیکورٹی فیچرز بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔وفد کی جانب سے جدید پاسپورٹ پرنٹنگ میں سیکورٹی فیچرز میں دلچسپی کااظہارکیا۔

سفارتی وفد نے پاسپورٹس کی بروقت ترسیل اور بیک لاگ کے خاتمے میں ڈی جی پاسپورٹس کی خدمات کو سراہا ۔کینیڈین سفارتی وفد میں مسٹر جوشوا میلڈنبرگر اور مس روزلین لیمائر کیڈئکس شامل تھے ۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی جی پاسپورٹس کی جانب سے سفارتی وفد کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...