Home sticky post 3 فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا سیاسی قیادت کے اعزاز میں عشائیہ،نوجوانوں کو فولادی دیوار قرار دیا

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا سیاسی قیادت کے اعزاز میں عشائیہ،نوجوانوں کو فولادی دیوار قرار دیا

Share
Share

راولپنڈی :چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) نے "معرکہ حق” اور آپریشن "بنیان مرصوص” کے دوران افواج پاکستان کے عزم و حوصلے، پاکستانی عوام کی ناقابل تسخیر روح اور سیاسی قیادت کی پختہ وابستگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عشائیہ کا اہتمام کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس باوقار تقریب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزراء، گورنرز، وزرائے اعلیٰ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سربراہان فضائیہ و بحریہ، بڑی سیاسی جماعتوں کی سینئر قیادت، اعلیٰ سرکاری عہدیداران اور تینوں افواج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
شرکاء نے قومی قیادت کو معرکہ حق کے دوران دانشمندانہ قیادت پر خراج تحسین پیش کیا۔ افواج پاکستان کی جرات و قربانی کو سراہا، اور پاکستانی عوام کی استقامت و حب الوطنی کی تعریف کی۔
فیلڈمارشل سید عاصم منیرنے اپنے خطاب میں معرکہ حق کے دوران قومی قیادت کی حکمت عملی پر اظہار خیال کیا اور آپریشن "بنیان مرصوص” میں افواج پاکستان کے مابین شاندار ہم آہنگی کو سراہا جس سے آپریشن کی کامیابی کو یقینی بنایا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو "فولادی دیوار” قرار دیا اور ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز، اور سفارتکاروں کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا۔ یہ تقریب قومی وحدت اور اجتماعی عزم کی مضبوط علامت ثابت ہوئی، جس میں قوم نے نئے حوصلے اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنے کے عہد کا اعادہ کیا۔

Share
Related Articles

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

بجٹ 2026-27: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی تجویز

اسلام آباد: تنخواہوں اور پنشن میں اضافے پر اہم مشاورت وفاقی حکومت...

بیروت پر حملے کی صورت میں ایران فیصلہ کن جواب دے گا، عباس عراقچی

تہران: ایرانی وزیر خارجہ کا اسرائیل کو سخت پیغام ایران کے وزیر...

پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے مخلصانہ کردار ادا کر رہا ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد: علاقائی امن، دہشت گردی اور سفارتی سرگرمیوں پر اہم بریفنگ...