Home تازہ ترین اسپیکر قومی اسمبلی کا افریقی اقوام کو یومِ افریقہ پر خراجِ تحسین،نیک تمناؤں کا اظہار

اسپیکر قومی اسمبلی کا افریقی اقوام کو یومِ افریقہ پر خراجِ تحسین،نیک تمناؤں کا اظہار

Share
Share

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یومِ افریقہ کے موقع پر افریقی ممالک کی حکومتوں، پارلیمانوں اور عوام کو دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ افریقی اتحاد کی تنظیم (جو اب افریقی یونین کہلاتی ہے) کی بنیاد کی یاد دلاتا ہے اور افریقی براعظم کی ترقی اور امنگوں کا جشن منانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اور افریقی اقوام کے درمیان دیرینہ تعلقات باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز کے تعاون پر مبنی ہیں۔ انہوں نے بین الپارلیمانی مکالمے کو مضبوط بنانے اور پائیدار ترقی کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ’’یومِ افریقہ افریقی ممالک کی کامیابیوں کو تسلیم کرنے اور باہمی احترام اور بہتر روابط کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔‘‘ اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہاکہ ’’پاکستان افریقہ کے ساتھ اپنے طویل مدتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ترقی، امن اور خوشحالی پر مبنی مضبوط شراکت داری کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے پاکستان کی ’’لُک افریقہ‘‘ اور ’’انگیج افریقہ‘‘ پالیسیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی آف پاکستان ان پالیسیوں کے تحت تجارت، تعلیم، صحت، اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے افریقی یونین کے علاقائی تعاون اور ترقی کے لیے کردار کو سراہا اور عالمی امن و استحکام میں افریقی اقوام کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...