Home تازہ ترین فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنا سٹرٹیجک ضرورت ،مشرق وسطی میں امن کا آغاز کرے گی،سعودی عرب

فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنا سٹرٹیجک ضرورت ،مشرق وسطی میں امن کا آغاز کرے گی،سعودی عرب

Share
Share

ریاض :سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنا ایک سٹرٹیجک ضرورت ہے جو مشرق وسطی میں امن کا آغاز کرے گی۔
خبررساں ادارے اردو نیوز کے مطابق یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب سعودی عرب اور فرانس آئندہ ماہ ایک بین الاقوامی کانفرنس کی مشترکہ صدارت کرنے کی تیاری کر رہے ہیں جس کا مقصد دوریاستی حل پر عملدرآمد کو تیز کرنا،اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان دہائیوں سے جاری تنازع کو ختم کرنا ہے۔

کانفرنس کی تیاری کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں سعودی وفد کی سربراہ منال رضوان نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل نہ صرف اخلاقی اور قانونی ضرورت ہے بلکہ یہ بقائے باہمی پرمبنی ایک نئے علاقائی نظام کی بنیاد بھی ہے۔

اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم مستقل ،ٹھوس اور ناقابل واپسی بنیادوں پر ایسی تبدیلی کے خواہاں ہیں جو فلسطین کے مسئلے کے پرامن حل کے لیے فیصلہ کن ہو۔سعودی وفد کی سربراہ نے فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے کیے جانے والے اصلاحی کاموں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف جنگ ختم کرنے کیبات نہیں کرنی بلکہ گزشتہ 8 دہائیوں سے جاری تنازعے کے خاتمے کےلیے بھی بات کرنی چاہیے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...