Home sticky post 6 توانائی شعبے کے آلات کی مقامی سطح پر تیاری اہم سنگ میل ہے،اویس لغاری

توانائی شعبے کے آلات کی مقامی سطح پر تیاری اہم سنگ میل ہے،اویس لغاری

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے کہاہے کہ توانائی کے شعبے کے آلات کی مقامی سطح پر تیاری بڑا سنگ میل ہےیہ اقدام خود انحصاری، جدت اور پائیدار ترقی کی طرف اہم قدم ہو گا۔
ورکشاپ سے خطاب میں وفاقی وزیر اویس خان لغاری نے کہاکہ یہ منصوبہ توانائی کے منظرنامے میں تبدیلی سے خود انحصاری اور در آمدار میں کمی کا باعث ہو گاپاکستان توانائی کے شعبے میں ترقی کے سفر میں اہم جگہ کھڑا ہےجنریشن کپسیٹی میں اضافے ہوا ہےتوانائی کے شعبے میں چیلنجز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ چیلنجز ٹیکنالوجی میں جدت کے کی وجہ سے بھی سامنے آ رہے ہیں کہا جا رہا ہے کہ سولر انرجی ریوولوشن پاکستان میں کب آئے گی؟قابل تجدید توانائی انقلاب پاکستان آ چکا ہےتوانائی کے شعبے میں سولر سبسڈی کا ہم پربوجھ ہے ۔
وفاقی وزیرنے کہاکہ پاور سیکٹر میں اس وقت اصلاحات اور پالیسی سازی کیلیے مقامی طور پر تیار کردہ ڈیٹا ڈیش بورڈ اہم حیثیت رکھتا ہے ۔ہم پاور سیکٹر میں مختلف ٹارگٹس اور فیصلوں پر عمل درآمد کیلئے مخصوص ٹائم فریم ورک مقرر کر رہے ہیں اس فریم ورک کے تحت اور ڈیٹا ڈیش بورڈ کی بدولت فیصلہ سازی کرنے میں آسانی اور درستگی آرہی ہے۔
سردار اویس لغاری نے کہا کہ لمز کے تحت انرجی ڈیٹا پورٹل ایک اہم اقدام ہے جس سے ہم سب مستفید ہونگے ہم اب ملکی سطح پر ہمارے ایکسپورٹ انڈسٹری کیلیے خطے کی سستی ترین بجلی کی فراہمی کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں ایکسپورٹ انڈسٹری کیلیے ملک میں موجود تقریباً 7000میگاواٹ بجلی کو بالکل ہی کم مارجن کی قیمت پر مہیا کرنے کا پلان تشکیل دے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ این جی سی پاور سیکٹر انڈیجنائزیشن پالیسی کو نافذ کرنے والا پہلا قومی ادارہ ہے اور اس کا سٹریٹجک پروکیورمنٹ ماڈل پہلے ہی مثبت نتائج فراہم کر رہا ہے۔ واپڈا ، ڈسکوز ، کے الیکٹرک اور سرکاری و نجی بجلی پیدا کرنے والے اداروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اس پالیسی پر عملدرآمد شروع کریں جو کہ نیشنل الیکٹریسٹی پلان 2023-27 کا حصہ ہے۔
ورکشاپ کے دوران پاکستان کے پہلے پاور ایکوئپمنٹ مینوفیکچرنگ ڈیش بورڈ کا اجراء کیا گیا یہ ایک رئیل ٹائم ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو لوکلائزیشن پر پیشرفت، وینڈرز کی استعداد کی نشاندہی اور سٹریٹجک سرمایہ کاری کے مواقع کی نشاندہی کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...