اسلام آباد:این ڈی ایم اے نے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے 27 مئی تا یکم جون کے دوران ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری کر دی ۔
ایڈوائزری کے مطابق 27 مئی تا یکم جون تک اسلام ا ٓباد میں وقفے وفقے سے تیز ہواؤں، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب میں راولپنڈی، مری، اٹک، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، اوکاڑہ اور قصور میں آندھی، جھکڑ، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق جنوبی پنجاب میں ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، مظفر گڑھ میں 27تا29 مئی تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،علاوہ ازیں خیبر پختونخواہ میں سوات، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، چترال، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، پشاور، مردان، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، ہنگو، ڈی آئی خان، بنوں، لکی مروت اوروزیرستان کے علاقوں میں 27تا29 مئی تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہے ۔
بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، بارکھان، خضدار، قلات، لسبیلہ، مستونگ، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، آواران میں 27تا29 مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔27 مئی تا یکم جون گلگت بلتستان میں دیامر، استور، سکردو، گلگت، ہنزہ، گھانچے اور شگرکے علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ بار ی بھی متوقع ہے ۔
ترجمان این ڈی ایم اے کاکہناہے کہ آزاد کشمیر میں 27 مئی سے یکم جون تک وادی نیلم، مظفر آباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں بھی موسلا دھار بارش اور ژالہ بار ی کا امکا ن ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ آزا د کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشیں لینڈ سلائیڈنگ کاباعث بن سکتی ہیں ۔
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔عوام سے التماس ہے کہ طوفان اور شدید بارش کے دوران محتاط رہیں، کے خطرے سے دوچار علاقوں میں بارش کے دوران سفر سے گریز کریں۔
ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ تیز ہواؤں اور طوفان کے دوران کمزور تعمیرات، درختوں اور بل بورڈز سے دور رہیں۔ متوقع موسمی صورتحال کے دوران کھڑی فصلوں، گاڑیوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے لہذا محتاط رہیں۔ عوام سے گزارش کی ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے راہنمائی لیں۔