Home سیاست پیپلز پارٹی کے زیرِ اہتمام پشاور میں "صوبہ بچاؤ تحریک” کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ ،پولیس کی مظاہرین پرشدید شیلنگ، لاٹھی چارج

پیپلز پارٹی کے زیرِ اہتمام پشاور میں "صوبہ بچاؤ تحریک” کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ ،پولیس کی مظاہرین پرشدید شیلنگ، لاٹھی چارج

Share
Share

پشاور :خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیرِ اہتمام "صوبہ بچاؤ تحریک” کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
اسمبلی چوک پر منعقدہ ریلی میں صوبائی قائدین، خواتین ونگ اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔احتجاج کا مقصد صوبے میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بدامنی، کرپشن اور سرکاری ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔
اسمبلی چوک کی طرف پیش قدمی پر پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے شدید شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا، جس کے نتیجے میں کئی کارکن زخمی ہو گئے۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت کو ناکام قرار دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام کو جواب دے اور ان کے تیار کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ کو تسلیم کرے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
احتجاج کی وجہ سے پشاور بھر میں ٹریفک کا نظام متاثر رہا، جبکہ پولیس نے مظاہرین کو اسمبلی چوک جانے سے روکنے کے لئے اہم راستے بند کر رکھےتھے۔

Share
Related Articles

بچوں کی ذہنی صحت متاثر کرنے کا الزام، یوٹیوب کو قانونی چیلنج کا سامنا

فلوریڈا: گوگل کی ملکیت والے ویڈیو پلیٹ فارم YouTube کو بچوں کی...

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...