Home تازہ ترین ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Share
Share

اسلام آباد: ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اسلام آباد میں ہونے والے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد ہوں گے۔
سپارکو کے مطابق آج چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، کیونکہ 27 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے ہوگی۔
سپارکو کا کہنا ہے کہ یکم ذوالحج 29 مئی کو متوقع ہے، اس حساب سے ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب میں بھی ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا۔
سعودی ماہر فلکیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے فلکیاتی مرکز کا بھی کہنا ہے کہ ذوالحج کا چاند آج نظر آنے کی توقع ہے، یو اے ای میں عیدالاضحیٰ 6 جون کو ہو سکتی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...