Home sticky post 2 پاکستان امت مسلمہ میں خاص مقام رکھتا ہے، ایرانی سپریم لیڈر

پاکستان امت مسلمہ میں خاص مقام رکھتا ہے، ایرانی سپریم لیڈر

Share
Share

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امتِ مسلمہ میں پاکستان کو ایک منفرد اور خاص مقام حاصل ہے۔ یہ بات انہوں نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے مسئلہ فلسطینی پر پاکستان کے مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی دنیا پر دباؤ ڈالا جاتا رہا ہے کہ وہ صہیونی ریاست سے تعلقات قائم کرے، لیکن پاکستان نے ہمیشہ اصولی مؤقف اپنایا اور کبھی ان ترغیبات کے سامنے نہیں جھکا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری صہیونی مظالم کو روکنے کے لیے ایران اور پاکستان کو ایک مؤثر اور مشترکہ حکمت عملی اپنانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید وسعت دینی چاہیے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے زور دیا کہ موجودہ عالمی حالات میں امتِ مسلمہ کی بقاء اور سلامتی صرف باہمی اتحاد سے ہی ممکن ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...