Home sticky post 3 بلاول بھٹو زرداری کا یومِ تکبیرپر قومی دفاع کے معماروں کو خراجِ تحسین

بلاول بھٹو زرداری کا یومِ تکبیرپر قومی دفاع کے معماروں کو خراجِ تحسین

Share
Share

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ تکبیر کے موقع پر ملک کے جوہری پروگرام کے معماروں،سائنسدانوں، انجینئرز، مسلح افواج، اور دوراندیش سیاسی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے بالخصوص شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عالمی دباؤ کے باوجود پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی۔

انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر نہ صرف فخر کا دن ہے بلکہ قومی عزم، خودمختاری اور وقار کی علامت ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جب ایک قوم متحد ہو، قیادت دوراندیش ہو، اور دفاع مضبوط ہو، تو کوئی چیلنج ناقابلِ عبور نہیں ہوتا۔

چیئرمین پی پی پی نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی بصیرت اور قیادت کو بھی سراہا جنہوں نے جوہری پروگرام کو محفوظ اور فعال رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی دفاع شہداء کی امانت اور قومی سلامتی کی مضبوط ڈھال ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک خوددار، پرامن، ترقی یافتہ اور عوامی امنگوں کے مطابق پاکستان کے لیے ہمیشہ سرگرم عمل رہے گی۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...