Home sticky post ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کو بتائے بغیر مشاورتی عہدہ چھوڑ دیا

ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کو بتائے بغیر مشاورتی عہدہ چھوڑ دیا

Share
Share

واشنگٹن: دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا، اسپیس ایکس، اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” کے مالک ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ کو خاموشی سے خیر باد کہہ دیا ہے۔ وہ امریکی حکومت کے ایک اہم ادارے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE) میں خصوصی مشیر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔

وائٹ ہاؤس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ایلون مسک نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اطلاع دیے بغیر اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ ان کا تقرر 130 دن کے لیے کیا گیا تھا، جو آج یعنی 30 مئی کو مکمل ہونا تھا، مگر انہوں نے دو دن قبل ہی استعفیٰ دے دیا۔

ایلون مسک نے ایکس (X) پر اپنے بیان میں کہا: “خصوصی سرکاری ملازم کے طور پر میری مدت مکمل ہو چکی ہے۔ میں صدر ٹرمپ کا شکر گزار ہوں کہ مجھے فضول اخراجات میں کمی لانے کا موقع دیا۔ DOGE مشن وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوگا۔”

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...