Home #ٹرینڈ عیدالاضحیٰ سیکیورٹی پلان جاری، پنجاب بھر میں سخت اقدامات کا اعلان

عیدالاضحیٰ سیکیورٹی پلان جاری، پنجاب بھر میں سخت اقدامات کا اعلان

Share
Share

لاہور:محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات پر مبنی سیکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ ہدایات کے مطابق، صوبے بھر میں تمام حساس تنصیبات اور مقامات پر سیکیورٹی بڑھانے، داخلی و خارجی راستوں پر سخت سکریننگ اور مویشی منڈیاں شہر کی حدود سے باہر منظور شدہ مقامات پر قائم کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

تمام ڈپٹی کمشنرز کو ضرورت کے مطابق دفعہ 144 نافذ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاکہ امن عامہ کو یقینی بنایا جا سکے۔کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، جب کہ فرقہ وارانہ تقریر یا اشتعال انگیز مواد پر فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔

عید گاہوں، مساجد اور مدارس میں سی سی ٹی وی کیمرے، واک تھرو گیٹس کی تنصیب کے ساتھ اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ حساس اداروں کے ساتھ مل کر اہم مقامات پر سرچ آپریشنز بھی کیے جائیں گے۔

اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی سرگرمیوں پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی۔

نوجوانوں کو خطرناک ڈرائیونگ اور ون ویلنگ سے محفوظ رکھنے کیلئے ضلعی سطح پر ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے، جبکہ محکمہ صحت، سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور عید کے موقع پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...