Home sticky post ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کو بتائے بغیر مشاورتی عہدہ چھوڑ دیا

ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کو بتائے بغیر مشاورتی عہدہ چھوڑ دیا

Share
Share

واشنگٹن: دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا، اسپیس ایکس، اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” کے مالک ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ کو خاموشی سے خیر باد کہہ دیا ہے۔ وہ امریکی حکومت کے ایک اہم ادارے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE) میں خصوصی مشیر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔

وائٹ ہاؤس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ایلون مسک نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اطلاع دیے بغیر اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ ان کا تقرر 130 دن کے لیے کیا گیا تھا، جو آج یعنی 30 مئی کو مکمل ہونا تھا، مگر انہوں نے دو دن قبل ہی استعفیٰ دے دیا۔

ایلون مسک نے ایکس (X) پر اپنے بیان میں کہا: "خصوصی سرکاری ملازم کے طور پر میری مدت مکمل ہو چکی ہے۔ میں صدر ٹرمپ کا شکر گزار ہوں کہ مجھے فضول اخراجات میں کمی لانے کا موقع دیا۔ DOGE مشن وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوگا۔”

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...