Home sticky post 3 حکومت پاکستان اور ورلڈ بینک کا ایک نئے ترقیاتی دور کا آغاز، 20 ارب ڈالر کا "کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک”

حکومت پاکستان اور ورلڈ بینک کا ایک نئے ترقیاتی دور کا آغاز، 20 ارب ڈالر کا "کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک”

Share
Share

اسلام آباد: حکومت پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان ایک نئے اور جامع ترقیاتی دور کا آغاز ہو گیا ہے، جس کا مرکز دس سالہ "کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک” (CPF) ہے۔ یہ فریم ورک اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے، جس کا بنیادی مقصد پاکستان میں نجی شعبے کی ترقی، معاشی اور ماحولیاتی استحکام لانا ہے۔

اس فریم ورک کے تحت پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی ترقیاتی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ یہ حکمتِ عملی وزیر اعظم کے اقتصادی ایجنڈے اور "اُڑان پاکستان” کے وژن سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔

ورلڈ بینک کی مینیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز، آنا بیجرڈ نے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی معاشی اصلاحات اور ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات کو سراہااورکہا کہ یہ اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔

اس فریم ورک کی اہم ترجیحات میں طویل المدتی سرمایہ کاری پر مبنی ڈیجیٹل ترقی، معیاری تعلیم، ماحولیاتی و غذائی تحفظ شامل ہیں

Share
Related Articles

بچوں کی ذہنی صحت متاثر کرنے کا الزام، یوٹیوب کو قانونی چیلنج کا سامنا

فلوریڈا: گوگل کی ملکیت والے ویڈیو پلیٹ فارم YouTube کو بچوں کی...

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...