Home sticky post 5 ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Share
Share

سیئول: پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس کے جیولن تھرو کوالیفائنگ راوٴنڈ کے گروپ اے میں ارشد ندیم نے پہلی باری میں 86.34 میٹر کی تھرو کی، دوسری جانب بھارتی کھلاڑی یش نے پہلی باری میں 76.67 میٹر کی تھرو کی، پاکستان کے یاسر سلطان نے بھی فائنل میں جگہ بنا لی، یاسر سلطان نے 76.07 میٹر کی تھرو کی۔
کوالیفائنگ راوٴنڈ کی پہلی باری میں ارشد ندیم نے 86.34 کی سب سے لمبی تھرو کی جس کے ساتھ انہوں نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو کا فائنل (کل) 31 مئی کو ہوگا۔
خیال رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا تھا، انہوں نے یہ کارنامہ 92.97 میٹر فاصلے پر نیزا پھینک کر سرانجام دیا جو ان کے کیریئر کی بہترین کارکردگی بھی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...