Home #ٹرینڈ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کاٹائٹل اپنے نام کرلیا

ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کاٹائٹل اپنے نام کرلیا

Share
Share

سیئول: اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔
پاکستان کے یاسر سلطان نے پہلی باری میں 70.53 میٹر کی تھرو کی، یاسر سلطان کی دوسری تھرو 75.39 میٹر کی رہی جبکہ تیسری کوشش میں یاسر سلطان نے 75.50 میٹر کی تھرو کی۔
پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی پھینکی جبکہ دوسری کوشش میں ارشد ندیم کی تھرو 76.80 میٹر کی رہی، ارشد ندیم نے تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی، ارشد ندیم نے چوتھی کوشش میں 83.99 میٹر کی تھرو پھینکی۔
چوتھے راوٴنڈ کے اختتام پر ارشد ندیم چارٹ پر پہلے نمبر پر موجود رہے جس کے بعد انہوں نے اپنی ا?خری تھرو 86.40 میٹر لمبی پھینکی اور بلاآخر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا، ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن تھرو کے فائنل مقابلے میں بھارت کے سچن یادو دوسرے نمبر پر رہے۔
یاد رہے کہ ارشد ندیم نے 86 اعشاریہ 34 میٹر کی تھرو کر کے فائنل میں جگہ بنائی تھی، قومی ایتھلیٹ یاسر سلطان نے بھی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا، بھارتی کھلاڑی یش ویر سنگھ نے 76 اعشاریہ 67 میٹر کی تھرو کی تھی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...