Home #ٹرینڈ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، وزیراعظم نے عمرایوب کو ملاقات کیلئے مدعو کر لیا

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، وزیراعظم نے عمرایوب کو ملاقات کیلئے مدعو کر لیا

Share
Share

اسلام آباد: نئے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کیلئے مشاورت کا آغاز ہوگیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب کو خط لکھ کر ملاقات کیلئے مدعو کر لیا۔خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو چکی ہے، جبکہ انہوں نے آرٹیکل 215 کے تحت کام جاری رکھا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کیلئے تجاویز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال ہونی ہیں، چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کیلئے آپ کو ملاقات کی دعوت دیتا ہوں۔

Share
Related Articles

پاکستان میں بہت مضبوط لیڈر شپ ہے، ٹرمپ کے نئے بیان پر بھارت سیخ پا ہوگیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت...

پاکستان کی بیروت پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بیروت اور جنوبی...

سندھ کی جیلوں میں قید قیدیوں کے لیے خوشخبری، عید پر معافی کا اعلان

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر...