Home sticky post اقوام متحدہ میں پاکستانی پارلیمانی وفد کی انتونیو گوتیرس سے ملاقات،بھارت کشیدگی کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

اقوام متحدہ میں پاکستانی پارلیمانی وفد کی انتونیو گوتیرس سے ملاقات،بھارت کشیدگی کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

Share
Share

نیویارک: نیویارک میں موجود پاکستانی پارلیمانی وفد نے آج سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں جنوبی ایشیا میں امن و استحکام، بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزی اور کشمیر سمیت خطے کے اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر سیکرٹری جنرل کو وزیراعظم پاکستان کا خط پیش کیا۔ بلاول بھٹو نے بھارتی الزامات، حالیہ حملوں اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی جیسے اقدامات پر پاکستان کے ٹھوس مؤقف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو آگاہ کیا۔

پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے، مکالمے کے فروغ اور سندھ طاس معاہدے کی بحالی کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔ وفد نے مسئلہ کشمیر پر جامع مذاکرات کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے پاکستان کی امن پسندی کی خواہش کا خیرمقدم کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...