Home sticky post 2 اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کا سپیکر کو خط، اپنے خلاف ریفرنس اور فیصلے کی تفصیلات مانگ لیں

اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کا سپیکر کو خط، اپنے خلاف ریفرنس اور فیصلے کی تفصیلات مانگ لیں

Share
Share

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر اپنے خلاف دائر ریفرنس اور سپیکر کے فیصلے کی تفصیلات مانگ لیں۔
عمر ایوب نے خط میں کہا ہے کہ ریفرنس کی قانونی و آئینی بنیاد، مصدقہ نقل اور کارروائی کا ریکارڈ فراہم کریں، الزام، نااہلی کے ریفرنس پر آئینی نکات، آرٹیکل 62، 63 کے تحت ریفرنس کی قانونی توجیہ فراہم کریں۔
انہوں نے سپیکر سے ریفرنس کی مکمل مصدقہ کاپی اور شواہد مہیا کرنے کا مطالبہ بھی کیا، خط میں ریفرنس پر فیصلے کے دوران کی اندرونی کارروائی اور فائل نوٹنگز بھی مانگی گئی ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ نوٹسز اور وضاحت کا موقع فراہم کرنے کی تفصیل فراہم کی جائے، خط میں عمر ایوب کی طرف سے تیسرے فریق کی درخواستوں کی بنیاد پر ریفرنس پر وضاحت مانگی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 63(2) کے تحت سپیکر کی صوابدیدی نظیریں بھی دی جائیں، قانونی عمل، شفافیت اور منصفانہ کارروائی کیلئے تفصیلات فراہم کی جائیں، انہوں نے پارلیمانی وقار اور جمہوری اعتماد کی بنیاد پر ریکارڈ فوری فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ بابر نواز نے عمر ایوب کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا، سپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس مزید کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا تھا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...