Home #ٹرینڈ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، وزیراعظم نے عمرایوب کو ملاقات کیلئے مدعو کر لیا

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، وزیراعظم نے عمرایوب کو ملاقات کیلئے مدعو کر لیا

Share
Share

اسلام آباد: نئے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کیلئے مشاورت کا آغاز ہوگیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب کو خط لکھ کر ملاقات کیلئے مدعو کر لیا۔خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو چکی ہے، جبکہ انہوں نے آرٹیکل 215 کے تحت کام جاری رکھا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کیلئے تجاویز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال ہونی ہیں، چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کیلئے آپ کو ملاقات کی دعوت دیتا ہوں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...