Home تازہ ترین پاکستان برطانیہ کے ساتھ تجارت، سیکیورٹی ،تعلیم اور ماحولیات کے شعبوں میں تعاون پرمبنی شراکت داری کا خواہاں ہے،یوسف رضاگیلانی

پاکستان برطانیہ کے ساتھ تجارت، سیکیورٹی ،تعلیم اور ماحولیات کے شعبوں میں تعاون پرمبنی شراکت داری کا خواہاں ہے،یوسف رضاگیلانی

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان، برطانیہ کے ساتھ ایک فعال اور مستقبل کی سوچ رکھنے والی شراکت داری کا خواہاں ہے، جو تجارت، سیکیورٹی، تعلیم اور ماحول کے شعبوں میں تعاون پر مبنی ہو۔
چیئرمین سینٹ نے ان خیالات کااظہار پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیاجنہوں نے چئیرمین سینیٹ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون مختلف شعبوں میں مسلسل مضبوط ہو رہا ہے ، پاکستان ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے علاقائی امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ کے لیے برطانیہ کی تعمیری کوششوں، خصوصاً پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے کردار کو سراہا۔
چئیرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ پاکستان اور برطانیہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور منظم جرائم کے خلاف مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے برطانیہ سے علاقائی سیکیورٹی تعاون اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات میں شراکت داری کی اپیل کی۔
یوسف رضا گیلانی نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے مسئلے کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے چیئرمین سینیٹ کے خیالات سے مکمل اتفاق کیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے برطانیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ پرامن، پائیدار اور خوشحال مستقبل کے لیے برطانیہ کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...