Home highlight سابق وفاقی وزیر سینیٹر عباس آفریدی گیس لیکج دھماکے میں جاں بحق

سابق وفاقی وزیر سینیٹر عباس آفریدی گیس لیکج دھماکے میں جاں بحق

Share
Share

کوہاٹ : مسلم لیگ (ن) کے سابق وفاقی وزیر سینیٹر عباس آفریدی گیس لیکج دھماکے سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔
سینیٹر عباس آفریدی گزشتہ شام اپنے حجرے میں بیٹھے تھے کہ اچانک گیس لیکج کا دھماکا ہوا جس میں عباس آفریدی دیگر تین ساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے تھے، عباس آفریدی کھارہاں کے برن ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
قبل ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے تصدیق کی تھی کہ عباس آفریدی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکا گیس لیکج کی وجہ سے ہوا تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...