Home sticky post ڈبلیو ایچ او کا "کووڈ-19 کی نئی قسم” کے پھیلاؤ پر انتباہ

ڈبلیو ایچ او کا "کووڈ-19 کی نئی قسم” کے پھیلاؤ پر انتباہ

Share
Share

جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ کووڈ-19 کی ایک نئی قسم "NB.1.8.1” کے ظہور کے ساتھ دنیا بھر میں انفیکشن کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ادارے کے مطابق، وائرس کی یہ نئی قسم اگرچہ ماضی کی اقسام کے مقابلے میں صحت کے لیے نسبتاً کم خطرناک ہے، تاہم اس کا ارتقائی عمل انفیکشن کی نئی لہروں کا سبب بن سکتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ موجودہ اضافہ وائرس کے موسمی پیٹرن سے مطابقت رکھتا ہے، لیکن اس کے باوجود احتیاطی تدابیر کی ضرورت باقی ہے۔

ادارے نے عالمی خطرے کی سطح کو "اعلیٰ” قرار دیتے ہوئے دنیا کے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ صحت عامہ کی نگرانی کے نظام کو مضبوط بنائیں، کووڈ-19 کو دیگر موسمی سانس کی بیماریوں کے دائرہ کار میں لائیں، اور عوام کو ماسک، ہاتھ دھونا، اور ویکسین کی تازہ کاری سمیت احتیاطی اقدامات اپنانے کی تلقین کریں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...