Home تازہ ترین اقتصادی سروے میں آئی ٹی ملک کا تیزی سے ترقی کرنے والا نمایاں شعبہ قرار

اقتصادی سروے میں آئی ٹی ملک کا تیزی سے ترقی کرنے والا نمایاں شعبہ قرار

Share
Share

اسلام آباد:قومی اقتصادی سروے 25-2024 میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کو ملک کا تیزی سے ترقی کرنے والا نمایاں شعبہ قرار دیا گیا ہے۔
اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق آئی ٹی برآمدات میں 23.7 فیصد اضافہ ہوا اور اس شعبے میں برآمدات 2.825 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
آئی ٹی کے شعبے کی برآمدات مارچ 2025 میں 342 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماہانہ بنیاد پر 12.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اقتصادی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ٹی خدمات میں سب سے زیادہ تجارتی سرپلس 2.4 ارب ڈالر رہا ہے اور فری لانسرز نے 400 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک میں لایا۔
اسی طرح 1900 سے زائد اسٹارٹ اپس نے نیشنل انکیوبیشن سینٹرز سے تربیت حاصل کی اور 12 ہزار سے زائد خواتین کو کاروباری طور پر بااختیار بنایا گیا ہے اور ٹیلی کام سیکٹر کی آمدن 803 ارب روپے تک جا پہنچی ہے۔
سروے رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 199.9 ملین ٹیلی کام صارفین ہیں اور ٹیلے ڈینسٹی 81.3 فیصد رہی ہے، ٹیلی کام شعبے کی قومی خزانے میں شراکت 271 ارب روپے رہی ہے۔
قومی اقتصادی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاک-چین آئی ٹی ورکنگ گروپ قائم کیا گیا، سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل ترقی پر اشتراک جاری ہے۔
آئی ٹی کو ملک کا تیزی سے ترقی کرنے والا شعبہ قرار دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ برآمدات میں آئی ٹی کا نمایاں حصہ شامل ہے اور عالمی مارکیٹ میں پاکستانی سافٹ ویئر کی مانگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

Share
Related Articles

صدر ٹرمپ طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے

نیوجرسی :امریکی صدر ایئرفورس ون طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے۔برطانوی...

ٹام کروز کی جلتا ہوا پیراشوٹ پہن کر ہیلی کاپٹر سے چھلانگ، نیا ریکارڈ قائم کردیا

مشن امپاسبل! دی فائنل ریکننگ کے اداکار ٹام کروز نے دوران شوٹنگ...

حج سیزن کے تمام انتظامات پرسعودی قیادت، حکومت اور عوام کی عازمین کے لئے خدمات قابل فخرو لائق تحسین ہیں ،حافظ طاہر اشرفی

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین...

پنجاب بھرمیں 12جون تک ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہے گی،ترجمان پی ڈی ایم اے

لاہور:پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر میں 12جون تک درجہ حرارت...