Home تازہ ترین حج سیزن کے تمام انتظامات پرسعودی قیادت، حکومت اور عوام کی عازمین کے لئے خدمات قابل فخرو لائق تحسین ہیں ،حافظ طاہر اشرفی

حج سیزن کے تمام انتظامات پرسعودی قیادت، حکومت اور عوام کی عازمین کے لئے خدمات قابل فخرو لائق تحسین ہیں ،حافظ طاہر اشرفی

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کامیاب حج انتظامات پر مملکت سعودی عرب کی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2025ء کا حج کامیاب ترین حج ہے ،حج سیزن کے تمام انتظامات بہترین تھے۔ مملکت سعودی عرب ، اس کی قیادت، حکومت اور عوام کی مقدس مقامات اور عازمین حج کے لئے خدمات قابل فخرو لائق تحسین ہیں ۔
عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نےکہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل اورخادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی سرپرستی اورولی عہد امیر محمد بن سلمان کی قیادت میں مملکت سعودی عرب اورسعودی عوام نے حج کے دوران جو نظم دکھایا اس کی کوئی مثال نہیں ۔ کامیاب حج کےانعقاد پر سعودی عرب کی قیادت ، تمام متعلقہ وزارتوں ، اداروں اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مملکت سعودی عرب اور اس کی قیادت کو اسلام اورمسلمانوں کی خدمت کی اسی طرح توفیق عطا کرے۔
انہوں نے کہا کہ جب پوری امت حج کے ان ایام میں مملکت سعودی عرب کی جانب نظریں جمائے ہوئے تھی کہ وہاںسے امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے کوئی توانا آواز اٹھے اس پر بھی مملکت سعودی عرب نے امت کو مایوس نہیں کیا۔
حافظ طاہراشرفی نے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان نے دنیا بھر سے آئے ہوئے حج وفود کے سربراہان کے اعزاز میں خاص تقریب کا اہتمام کیا ، اس تقریب میں انہوں نے فلسطین کے مفتی اعظم اور شام کے وزیر حج کو موقع دیا کہ وہ اپنی بات اس تقریب کے ذریعے پورے عالم اسلام تک پہنچائیں ۔ وہاں فلسطین سمیت پوری امت کے مسائل کا ذکر ہوا۔انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد امیر محمد بن سلمان کی جدوجہد سے،اوران کی قیادت میں امت مسلمہ متحد ہوگی، مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر حل ہوں گےاور امت کے باقی مسائل بھی حل ہوں گے۔ بلاشبہ امت کی اتحاد و وحدت کا مرکز مکہ اور مدینہ ہیں، وہاں سے جو آواز اہل فلسطین اور مظلوم امت کے لئے اٹھی ہے وہ پوری امت کی ترجمانی ہے۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...