Home sticky post 5 پنجاب بھرمیں 12جون تک ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہے گی،ترجمان پی ڈی ایم اے

پنجاب بھرمیں 12جون تک ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہے گی،ترجمان پی ڈی ایم اے

Share
Share

لاہور:پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر میں 12جون تک درجہ حرارت معمول سے 4سے 7ڈگری تک زیادہ رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ساؤتھ پنجاب کے اضلاع بہاولپور ،رحیم یار خان ،ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ آج سرگودھا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور ،ملتان اور فیصل آباد سمیت میدانی علاقوں میں تقریبا ً45ڈگری تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ساہیوال ،اوکاڑہ، منڈی بہاؤالدین ،خانیوال، قصور، لیہ، جھنگ اور حافظ آباد میں 40سے 42ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔ انہوں نے کہاکہ چولستان کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم ہیں ، پی ڈی ایم اے پنجاب نے ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کیلئے متعلقہ ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو کے خطرات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے عوام الناس سے التماس کی ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں ، بزرگوں اور بیمار افراد کا خاص خیال رکھیں ۔گرمی کی لہر کے اثرات معمر افراد ، بچوں اور بیماروں پر زیادہ ہو سکتے ہیں ،غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں ، ہلکے رنگ کا سوتی لباس پہنیں ، ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں ۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...