Home تازہ ترین بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے موجودہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 31.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیجی ہیں ،سینیٹر محمد اورنگزیب

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے موجودہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 31.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیجی ہیں ،سینیٹر محمد اورنگزیب

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا ایک اہم اثاثہ ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے موجودہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 31.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیجی ہیں جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ ہیں۔
قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پچھلے دو سالوں میں ترسیلات زر کے حجم میں 10 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے لیے ہم اپنے بیرون ملک مقیم پاکستانی بہن بھائیوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ اس سے کرنٹ اکائونٹ میں بہتری آئی ہے۔ ہماری حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کو مزید سہولیات دے گی تاکہ وہ ملکی ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کرتے رہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے احکامات کی روشنی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے متعدد اقدامات کیے جارہے ہیں جیسا کہ خصوصی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، مقدمات کی رجسٹریشن اور شواہد اکٹھا کرنے کے لیے آن لائن سسٹم متعارف کروایا جائے گا اور جھوٹے مقدمات سے بچائو کے لیے متعلقہ قانون میں تبدیلی کی جائے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بچوں کے لیے وفاقی حکومت سے چارٹرڈ یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجز میں کوٹہ متعین کیا جا رہا ہے اور سکل ٹریننگ کے لیے وظائف کی فراہمی بھی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ سٹیٹ بنک کے ذریعے زیادہ ترسیلات بھیجنے والے 15 افراد کو ہر سال 14 اگست کو سول ایوارڈز دیئے جائیں گے۔

Share
Related Articles

محکمہ موسمیات کی 13سے 16جون کے دوران ملک کے بالائی/وسطی علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے 13سے 16جون کے دوران بالائی/وسطی علاقوں میں...

میٹا اے آئی کی جانب سے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک نیا جنریٹو اے آئی ویڈیو ایڈیٹنگ فیچر متعارف

اسلام آباد:میٹا اے آئی نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک نیا جنریٹو...

وزیراعظم کی یواے ا ی کے صدرسےملاقات ،دوطرفہ تعاون،علاقائی پیشرفت پرگفتگو،دونوں ممالک کےدرمیان اقتصادی وترقیاتی تعاون بڑھانےپراتفاق

ابوظہبی:وزیراعظم شہبازشریف نےمتحدہ عرب امارات کےصدرسےملاقات کی ہےملاقات میں دوطرفہ تعاون،علاقائی پیشرفت...

ای کامرس شعبے کے اہم مسائل پر غور کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس،مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ای کامرس شعبے کے...